تال Beats
آواز کی دو موجیں جن کے تعدد میں تھوڑا سا فرق ہو جو واسطے کے ایک ہی حصے میں سفر کرتے ہوئے ایک دوسرے پر منطبق ہوتے ہیں تو آواز کا اتار اور چڑھاؤ مساوی وقفہ سے سنائی دیتا ہے یہ عمل تال کہلاتا ہے تال کا تعدد دو موجوں کے تعدد کے فرق کے مساوی ہوتا ہے تال کو اس وقت ہی محسوس کیا جا سکتا ہے جبکہ دونوں موجوں کے تعدد کا فرق10Hz سے کم ہو۔
وضاحت:
دو آواز کی موجیں جن کی ہیبت یکساں ہو جب ایک دوسرے پر منطبق ہوتی ہے تو تعمیری تداخل کی وجہ سے زراعت کا نقل مکان اعظم ترین ہوتا ہے اس لئے آواز بلند سنائی دیتی ہے۔
آواز کی دو موجیں جن کی ہیت مختلف ہوں جب وہ ایک دوسرے پر منطبق ہوتی ہے توتقریبی تداخل کی وجہ سے زراعت کا نقل مکان اقل ترین ہوتا ہے جس کی وجہ سے آواز سست سنائی دیتی ہے۔
استعمالات:
تال کی مدد سے آواز کے تعدد کو معلوم کیا جاسکتا ہے
تال کی مدد سے دو شاخہ کے تعدد کو معلوم کیا جاسکتا ہے کانوں میں موجود مہلک گیسوں کو تال کے کے واقعہ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
موسیقی کے آلات کی آواز کے طرز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے تال کے واقعہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے