Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

ہمارے بارے میں

اکیسیوں صدی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید وسائل انٹرنیٹٗ کمپیوٹراوراسمارٹ فون کی آمد نے تعلیم کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلی پیدا کی ہے۔طلباء کی سہولت کے لیے تعلیمی مواد آن لائن دستیاب ہے۔ اور طلباء اس مواد سے استفادہ کر رہے ہیں ۔اردو زبان بھی اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہورہی ہے۔ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم انٹرمیڈیٹ سائنسٗ اردو اور دیگر مضامین سے متعلق تدریسی مواد اردو زبان میں نوٹس کی شکل میں زیر نظر ویب سائٹ پر طلباء کی سہولت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے ہمارا مقصد اردو میڈیم کالجس کےطلبہ کےلئےاکتسابی مواد کاایک آن لائن پلاٹ فارم تیا ر کرناہےاسی کوشش کے تحتumnotes.blogspot.comکوبنایاگیاہے۔ اس ویب سائٹ پرہم اردو میڈیم کےطلبہ و اساتذہ کےلئےدرکاراکتسابی وسائل پیش کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
    ہم ڈاکٹر محمداسلم فاروقی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو این ٹی آرگورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج محبوب نگرکابھی شکریہ ادا کرتےہیں۔جن کے تعاون سےاردومضمون کےنوٹس کوآن لائن کیاگیاہے۔ہم دوسرےمضامین کے حل شدہ نوٹس پرکام کررہےہیں اور بہت جلد ان کوبھی اس ویب سائٹ پر upload کرینگے۔احباب سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ طلباء تک مقبول بنائیں۔
    انشااللہ آپ تمام کا تعاون ہمارےساتھ رہا تو اردو مدارس کی اپنی ایک خاص پہچان بنا سکتےہیں اور اردو میڈیم طلباء بھی مسابقت کے اس دور میں کامیابی کی منزل پاسکتےہیں اگرآپ بھی ہمارے اس مقصد میں ساتھ دیناچاہتےہیں تو ایمیل کےذریعہ ہم سے رابطہ کریں۔
 دعاؤں کا طالب
محمد عقیل الرحمن
 فزکس لکچرر گورنمنٹ جونیر کالج ظہیر آباد
urdumediumnotes@gmail.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے