Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

خط مستقیم میں حرکت Motion in a Straight Line

خط مستقیم میں حرکت    Motion in a Straight Line

خط مستقیم میں حرکت

 میکانیات (Mechanics):

     یہ طبعیات کی ایک شاخ ہے جسمیں قوتوں کے اثر سے مادےمیں ہونی والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی تین قسمیں ہیں۔
1. مجرد حرکیات (Kinematics)
2. حرکیات (Dynamics)
3. سکونیات (Statics)

 مجردحرکیات(Kinematics):   اسمیں کسی جسم کی حرکت کا مطالعہ اسطرح کیا جاتا ھیکہ جہاں پر ہر حرکت کی وجوہات پر بحث نہیں کی جاتی ہے۔
 حرکیات(Dynamics):    اسمیں کسی قسم کا حسابی اورطبعی مشاہدہ اس طرح کیا جاتا ہے جبکہ جسم قوت کے زیر اثر حرکت میں ہوں۔
سکونیات (Statics):    اسمیں کسی جسم کا حسابی اور طبعی مشاہدہ اسطرح کیا جاتا ہے جب کے جسم قوت کے زیر اثر تعدیلی حالت (Equilibrium)میں ہوں۔

سکون اورحرکت (Rest and Motion ):

 سکون (Rest):      کوئی جسم کی حالت سکون میں ہے اس وقت کہتے ہیں جب کہ وہ جسم ایک ہی مقام پر اپنے ماحول (Surroundings)کے لحاظ سے موجود رہنے چاہیے کتنا ہی وقت کیوں نہ گذرجاے۔
 حرکت(Motion):     کوئی جسم حالت حرکت میں ہے۔ اس وقت کہتے ہیں جب کہ وہ اپنا مقام وقت کے لحاظ سے تبدیل کرتا ہو۔
    یا
      وقت کے لحاظ سے جسم کے مقام میں تبدیلی کو حرکت کہتے ہیں
الفاظ حرکت اور سکون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں ۔چلتی بس میں بیٹھا ہوا مسافر اس کے بازو والے مسافر کے لحاظ سے حالت سکون میں ہیں ۔مگر سڑک کے کسلحاظ سے حالت حرکت میں ہیں۔
 حالت ،راہ کی لمبائی اور نقل مکان (Position, Path length and Displacement):
️ حالت (Position):   کسی جسم کے مقام (حالت) کا تعین کرنے کے لئے ہمیں ایک حوالہ نقطہ ( reference point)محوروں کے ایک سیٹ (Co- ordinate system ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس محوری نظام کی مناسبت سے جسم کے مقام (حالت )بیان کرتے ہیں۔
مثلاََ:- اگروقت کے ساتھ کسی شۓ کا ایک یا ایک سے زیادہ محور تبدیل ہوتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ شۓحرکت کر رہی ہے ۔ورنہ اپنے حوالہ جاتی فریم کے مطابق حالت سکون میں کہلاتی ہے۔
 راہ کی لمبائی یا طۓ شدہ فاصلہ(Path length):      کسی جسم کے طۓ شدہ راستہ کا وہ حقیقی طول ہے ۔ جب جسم کسی مخصوص سمت کے بغیر حرکت کرتا ہے۔
اس کی اکائی C.G.Sنظام سنٹی میٹر اور S.Iنظام میں میٹر ہے۔
» یہ ایک غیرسمتی مقدار ہے۔
 نقل مکان(Displacement):       ایک جسم  کے مقام میں خاص سمت کے لحاظ سے تبدیلی نقل مکان کہلاتی ہے۔
        یا
      دو نقاط کے درمیان کم سے کم طۓ شدہ فاصلہ نقل مکان کہلاتا ہے ۔
اس کی اکایٔ C.G.Sنظام میں سنٹی میٹراور S.Iنظام میں میٹرہے۔
 یہ ایک سمتی مقدار ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے