Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

اکائیاں اور پیمائشات Units and Measurements

اکائیاں اور پیمائشات Units and Measurements

1     بنیادی اور اخذ کردہ مقداروں میں فرق بتلائے؟

جواب:    بنیادی مقداریں:-ایسی طبعی مقداریں جو دوسری مقداروں پر منحصر نہیں ہوتی "بنیادی مقداریں" کہلاتی ہیں۔اور ان کی اکائیاں بنیادی اکاءیاں کہلاتی ہیں۔مثلا: طول،کمیت،وقت وغیرہ
اخذ کردہ مقداریں:-ایسی طبعی  مقداریں جو دوسری  طبعی مقداروں سے اخذ کی جاتی ہیں۔اخذ کردہ مقداریں کیلاتی ہیں اور ان کی اکائیاں اخذ کردہ اکاءیاں کہلاتی ہیں۔مثلاً: رفتار، اسراع، معیارحرکت وغیرہ

2    ایک ہی طبعی مقدار کی دو اکائیاں ہم کس طرح رکھتے ہیں؟

جواب:    کسی بھی طبعی مقدار کی قیمت بہت بڑے وسعت میں ہو سکتی ہے۔
طول کی وسعت`10^{-15}m`سے لیکر `3.08\times10^{16}m`تک ہوتی ہےطو ل کی کم سے کم پیمائش `10^{-15}m`کو فرمی اور زیادہ سے زیادہ پیمائش`3.08\times10^{16}m` کو پار سکنڈ کہتے ہیں۔ یہاں پر فرمی اور پار سکنڈ دونوں ایک ہی طبعی مقدار (طول) کی اکائیاں ہیں، اس طرح ہم ایک ہی طبعی مقدار کی دو اکائیاں رکھتے ہیں۔

 3۔ درستی صحت  اور دقیق میں فرق بتلائیے؟

دقیق درستی صحت

یہ پیمائشی آلہ کی صلاحیت کو بتلاتا ہے کہ جو یہ ظاہر کرتا ہے کے اس آلہ کی مدد سے پیمائش کردہ قیمت کو حقیقی قیمت کے کتنے قریب لایا جاسکتا ہے۔

۔ کسی آلہ کی صحت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس آلہ سے پیمائش کردہ قیمت حقیقی قیمت کے کتنی قریب ہے۔

یہ آلہ کی ساخت پر منحصر نہیں ہوتی۔

یہ آلہ کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔

یہ پیمائش کردہ قیمت کی غلطی پر منحصر نہیں ہوتی۔

یہ پیمائش کردہ قیمت کے غلطی پر منحصر ہوتی ہے۔

.4 پیمائش کے دوران کون کونسی Error سہو پیدا ہوتی ہے؟

جواب: 1۔ بہ نظام غلطی Systematic Error : اگر غلطی ہمیشہ ایک ہی سمت خواہ مثبت یا منفی کی طرف مائل ہوتی ہو تو اس قسم کی غلطی کو "بہ نظام غلطی" کہتے ہیں۔
بے ترتیب غلطی Random Error :  حاصل اگر حاصل کردہ یا پیمائش کردہ قیمت حقیقی قیمت سے مختلف ہو علامت اور جسامت کے لحاظ سے تب اس قسم کی غلطی کو "بے ترتیب غلطی" کہتے ہیں۔
اجتماعی غلطی Gross Error : تجربے کے دوران مشاہد، مشاہدات کو لیتے وقت حاصل ہونے والی غلطی چاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا انجانے میں ہو۔ جس کی وجہ سے پیمائش کردہ قیمت اور حقیقی قیمت میں فرق ہوتا ہے۔ اس قسم کی غلطی کو "اجماعی غلطی" کہتے ہیں۔

.5 کس طرح سے بہ نظام غلطی کو ختم یا کم کیا جاسکتا ہے؟

جواب: بہ نظام غلطی کو حسب ذیل طریقوں سے ختم یا کم کیا جاسکتا ہے۔
1۔ تجرباتی طریقوں کو تبدیل کرکے
2۔ اچھے آلات کے استعمال سے
3۔ انفرادی خامیوں کو دور کرکے

.6 مثالوں کی ذریعہ بتلائیے کہ پیمائشات کے نتائج میں غلطی کسطرح شامل ہوتی ہے؟

جواب: غلطی دراصل کسی بھی آلہ سے حاصل کی گئی قیمت کی غیر يقینت ہے۔ پیمائش کے دوران غلطی اُس آلہ کے اقل ترین شمار کے مساوی ہوتی ہے۔ مثلا:- کسی آلہ کے طول کو میٹر اسکیل جس کا اقل ترین شمار0.1پیمائش کرنے سے50.5cm    ہو تب ہمیں اس کے نتیجے کی قیمت کو `\left(50.05\pm0.1\right)`  سے ظاہر کرنا ہوگا۔

7۔ بہ معنی‌ اعداد کیا ہیں اور پیمائش کے نتائیج‌ بتلانے میں‌‌ یہ کیا ظاہر کرتے ہیں؟

ج۔ کسی اعداد کے معتبر ہندسوں اور شامل غیر یقینی ہندسوں کو بہ معنی‌‌‍ ہندسے کہتے ہیں۔
مثلا:- ایک سادہ رقاص کے اہتزاز کا وقت دوران‌ 1.62 سیکنڈ ہے۔ تو اس میں 1 اور 6‌ معتبر اور یقینی ہیں۔ جبکہ ہندسہ 2 غیر یقینی ہے۔ لہذا پیمائش کی قدر میں‌ 3 بہ معنی‌‌‍ ہندسے ہیں۔

8۔ ابعادی تجزیہ کسے‌ کہتے ہیں؟

ج۔ ابعادی تجزیہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے ہم ایک نظام کی اکائیوں کو دوسرے نظام کی اکائیوں میں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے ہم دی گئی مساولت کی صحت، درستگی، ابعادی، ہم آہنگی، متجانس اور دوسرے طبعی مقداروں کے درمیان رشتے کی جانچ کرسکتے ہیں۔

9۔ کسی جوہر کے نصف قطر سے مرکزے کا نصف قطر مقداری اعتبار سے کتنا زیادہ ہے؟

ج۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ
جوہر کا نصف قطر = `10^{-10}m`
مرکزے کا نصف قطر= `10^{-14}m`
اس طرح `\frac{10^{-10}}{10^{-14}}=10^4m`

10۔ ایک‌ جاجوہری کمیت ‌‌"AMU" کی اکائی کو kg کے رقوم میں لکھیے؟

`1amu\=\1.67\times10^{-27}Kg`
                                       OR
`1amu\=\936mev`



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے