برقی مقناطیسی موج
برقی مقناطیسی طیف اور اصول:= روشنی کی رفتار سے سفر کرنے والی ایسی موجیں جو باہم عمودوار احتزاز کرتی کرنے والے برقی مقناطیسی میدانوں پر مشتمل ہوتی ہے اور جن کا اہتزاز موج کی سمت کے عمودوار ہوتاہے برقی مقناطیسی طیف بناتی ہے
برقی مقناطیسی طیف کے مختلف علاقے تعدد کے بڑھتی ہوئ ترتیب ذیلیں دی گی ہے ۔
1) مرئ طیف 2)IRطیف 3)microwaves
4) ریڈیو موج 5) UVطیف 6) لاشعاعیں 7)گاما شعاعیں
وضاحت:=
1)فیراڈے نے اپنے تجربہ برقی مقناطیسی امالہ کے دوران دیکھا کہ وقت کے لحاظ سے مقناطیسی میدان میں تبدیلی سے برقی میدان پیدا ہوتا ہے۔
2)مکسویل نے اپنے تجربہ کے دوران وقت کے لحاظ سے برقی میدان میں تبدیلی مقناطیسی میدان پیدا کرتی ہے۔
3)یعنی برقی اور مقناطیسی میدان میں وقت کے لحاظ سے تبدیلی سے دوسرا میدان پیدا ہوتا ہے۔
4)مکسویل نے یہ بتلایا کہ باہم عمودوار مقناطیسی اور برقی میدان میں تبدیلی سے خلاء میں برقی مقناطیسی موج بنتی ہے۔
5)یہ مقناطیسی موجیں خلاء میں بھی بغیر کسی مادی واسطے کی اشاعت پذیر ہوتی ہے۔
6)برقی اور مقناطیسی موجوں کے تعدادمساوی ہوتے۔ ہیں
7)مکسویل کے مطابق تمام برقی مقناطیسی موجوں کی نوعیت عرضی ہوتی ہے۔
8)ہٹرز نے spark oscillatoکے استعمال سے برقی مقناطیسی موجوں کی شناخت کی۔
برقی مقناطیسی موجوں کے خصوصیات:=
1)برقی مقناطیسی موجوں کی اشاعت کے لۓ مادی واسطہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
2)برقی مقناطیسی موجوں کی نوعیت عرضی ہوتی ہے۔
3)برقی اور مقناطیسی میدانوں کی وجہ سے برقی مقناطیسی موج میں انعراف نیہں ہوتا ۔
4)برقی مقناطیسی موجیں ، موجوں کے انطباق کے اصول کی پابندی کرتے ہیں۔
5)برقی مقناطیسی موجیں بھی ایک موج ہے اسلۓ نور کے خصوصیات ،انعکاس،انعطاف، تداخل،انکسار،اور تقطیب کی وضاحت ان موجوں میں سے ہوتی ہے۔
**طیف کے مختلف حصوں کی وضاحت:=
1)مرئ طیفvisible specter:=
برقی مقناطیسی طیف کے مرئ علاقہ سے ہم اچھی طرح واقف ہیں اسلۓ کہ ہماری آنکھیں اس علاقے کے لے حساس ہوتی ہے۔ تمام اقسام کے روشنی کے زرائع جو ہم جانتے ہیں اس قسم کے طیف کا اخراج کرتے ہیں ۔
2)زیریں سرخ طیف infra red spector:=
زیریں سرخ اشعاع کا موجی طول مرئ روشنی سے ذیادہ ہوتا ہے۔ گرم اجسام سے حرارت زیریں سرخ اشعاع میں خارج ہوتی ہے اسلۓ تمام گرم اجسام IRشعاع کے مبداء کاکام کرتے ہیں۔
3)مائیکرو موجmicrowaves:=
مائیکرو موج برقی مقناطیسی موج ہے جنکے طول کی حد10mہوتی ہے۔یہ موجیں عام طور پر برقی دور میں بہت بلند تعدر کے ساتھ برقی مقناطیسی اہتزاز گروں کے زریعہ پیدا ہوتی ہے۔
4) ریڈیو موجیںradiowaves:=
ریڈیو موجوں کا موجی طول تقریبا ایک میٹر تا ہزار کلومیٹر ہوتا ہے یہ اشعاع اس وقت پیدا ہوتی ہے جب الیکٹران کسی aerial میں اسراع کےساتھ متحرک کۓ جاتے ہیں۔
5) بالائے بنفشی موجیںultra violet waves:=
مرئ طیف سے کم طول موج کے اشعاع جو ایک کلو میٹر تا ایک نو میٹر طول موج کے حدود میں ہوتے ہیں جوہروں میں الکٹرانوں کی منتقلی سے یہ اشعاع پیدا ہوتے ہیں سورج سے بالاۓ بنفش اشعاع پیدا ہوتے ہیں۔
6) لا شعاعیںx.rays:=
تیزی سے حرکت کرنے والے الکٹر ان کو جب کسی ہدف سے ٹکرایا جاتا ہے تو لاشعاعیں پیدا ہوتے ہیں لاشعاعیں کےطول موج 10 نانو میٹر کے حدود میں ہوتے ہیں ۔انکو طب میں استعمال کیا جاتا ہے۔
7) گاما شعاعیں:=
گاما شعاعیں ایسی برقی مقناطیسی شعاعیں ہیں۔جنکے طول موج انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں ۔قدرتی تابکار اشیاء سے گاما شعاعیں خارج ہوتی ہے۔
سوال:= سبز گھر کا اثر کیا ہے یہ کس طرح سے سطح زمین کی تپشں میں اضافے کا ذمہ دار ہے؟
ج:= زمین کی سطح کی تپشں زمین پر پڑنے والی سورج کی شعاعوں اور زمین سے بیرونی خلا میں واپس منعکس ہونے والی حرارت کے درمیان توازن کی وجہ سے برقرار رکھی جاتی ہے۔ تقریبا 75 فیصد شمس توانائی جو زمین تک پہنچتی ہے وہ سطح زمین کے ذریعے جزب کی جاتی ہے اور باقی حرارت کیا اشعاع فضا میں ہوتی ہے۔ حرارت کی کچھ مقدار کاربن ڈائی آکسائیڈ میتھین اوزون وغیرہ گیس اور آبی بخارات کے ذریعے روک لی جاتی ہے جس سے فضا کی حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور نتیجہ میں عالمگیر کا عمل شروع ہوتا ہے یہ مظہر قدرتی مظہر قدرتی سبز گھر کا اثر کہلاتا ہے۔ اگر فضا میں گیسوں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ نائٹروجن وغیرہ کاارتکاز بڑھ جائے تو یہ سورج کی شعاعوں کو جذب کر لیتے ہیں لیکن زیادہ طول موج رکھنے والی شعاعیں کو زمین سے بیرونی خلا میں جانے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے زمین کی جانب سے زیادہ توانائ منعکس ہوتی ہیں اسی وجہ سطح زمین کی کشش میں اضافہ ہوتا ہے یہ عمل عالمگیر کہلاتا ہے۔
سوال := زیر سرخ شعاعوں کے استعمالات لکھو؟
ج:=1) زیر سرخ شعاعوں کو فیزیکل تھیوری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
2) زیرسرخ شعاعوں کو زمینی سیارچہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
3) زیر سرخ شعاعوں کو تاریکی میں مختلف اشیاء کے فوٹو کھینچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
4) زیر سرخ شعاعوں کو زمین یا درختوں کی سطح کو گرم رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
5) زیر سرخ شعاعوں ڈی ہائیڈریٹس پھل کی تیاری میں ان کو استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال:= خلا میں زیرسرخ شعاعوں اور بالائے بنفشی شعاعوں کی رفتار کی نسبت کیا ہوتی ہے؟
ج:= زیر سرخ اور اور بالائے بنفشی شعاعوں کی رفتار کی نسبت ایک نسبت ایک 1:1ہوتی ہے۔
سوال:= مائیکرو موجوں کے استعمالات لکھو؟
1)RADARS میں انکو استعمال کیا جاتا ہے۔
2) ان کو پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے۔
3) سیٹلائٹ ترسیل میں ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔
4) ٹیلی فون گفتگو کی ترسیل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال:= مائیکرو موجوں کو Radars میں استعمال کیا جاتا ہے کیوں؟
ج:= چونکہ مائیکرو بہت چھوٹے طول موج کی شعاعیں ہیں اس لیے ایک قسم میں beam signal کی شکل میں ترسیل ہوتی ہے اور یہ شعاعیں حرکت کے دوران آنے والی کوئی بھی رکاوٹ کے کناروں سے نہیں مڑتی۔ اس لئے ان کو Radars میں فضا میں موجود اشیاء کی نشاندہی کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

0 تبصرے