Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

برقی مقناطیسی امالہ

 برقی مقناطیسی امالہ

 میکانیکی یا حراری توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے میں برقی مقناطیسی امالہ نامی طبیعات کا ایک بنیاد ی مظہر کام کرتا ہے۔
تعریف:= کسی مقناطیس اور لچھےکے درمیان اضافی حرکت سے لچھے پر مشتمل بنددور میں امالی برقی قوت محرکہ کا بننے کا عمل برقی مقناطیسی امالہ کہلاتا ہے۔مقناطیسی نفوذ:=
کسی دیئے گئے اکائ رقبے میں گزرنے والے جملہ مقناطیسی خطوط کی تعداد کومقنا طیسی نفوذ کہتے ہیں۔
مقناطیسی نفوذ=رقبہ×مقناطیسی امالہ میدان
           B ̅xA ̅=θ
θ=A ̅⋅B ⃗
θ=AB cos⁡θ
*اسکی c.g.s.اکائ maxwellہے۔
*اسکی s.I اکائ weberہے۔
Type equation here.

فیراڈے کا برقی۔ مقناطیسی امالہ کا کلیہ:=

*بیان:= کسی بند دور کی امالہemf لچہے میں سے مقناطیسی نفوذ کی تبدیلی کی منفی شرح کے مساوی  ہوتی ہے۔
وضاحت:= اگر  مقناطیسی نفوذ نے تبدیلی کو ظاہر کریں جو بندہ دور میں وقت میں تبدیل وقت میں ہوتی ہوں امالی فیراڈے کے کلیہ سے اس طرح ہوگی۔
E=(-ⅆ)/ⅆt
ϵ=(-ⅆ(nA ̅B))/ⅆt                         (θ=nAB)
                 E=-nA (ⅆB ̅)/ⅆt

لینز کا کلیہlenzslaw:= لچہے میں پیدا شدہ امالی۔ emf کی سمت  ہمیشہ لچہے میں مقناطیسی نفوذکی تبدیلی کی سمت کے مخالف سمت میں ہوتی ہے۔
* لینز کے کلیےکی وجہ سے فیراڈے کے کلیہ میں منفی علامت لی جاتی ہے۔

سوال:= ایک موصل کے اطراف امالیemf کی مساوات آخذ کرو جب کہ موصل ایک ہموار مقناطیسی میدان میں حرکت کر رہا ہے جو حرکت کی سطح کے عمودوار ہے؟

ج:=  فرض کرو کہ ایک موصلpq جس کا طول lہے ایک ہموار مقناطیسی میدانbمیں ہموار رفتارvسے ایک مسطیلی موصل abcdپر ہے ۔
مان لو کے ایک برقی بار بھیqبھی موصل پر وہی رفتار سے حرکت کر رہا ہے تب لینز کی قوت اس طرح ہوگی۔pسےqتک برقی بار کو لانے کے لۓ انجام شدہ کام اسطرح ہوگی۔
فاصلہ×قوت=w
                                      w=Bqv×l
ⅇmf(ϵ)=w/q=(B ̅qv_l)/q
ϵ ̅=B ̅lv
اس طرح ہم مقناطیسی میدان کو تبدیل کرنے کے بجائے ایک موصل کو حرکت دے کر بھی امالہ شدہ emf پیدا کر سکتے ہیں.

سوال:= جب ایک موصل کو ہموار مقناطیسی میدان میں حرکت دیں تب اس کی میکانکی توانائی میں کیا تبدیلی واقع ہو گی؟

ج:= اس مقناطیسی میدان میں موصل کی حرکت سے حرکیemf پیدا ہوتی ہے،.
ⅇmf(ϵ ̅ )=B ̅lv

*ایڈی برقی روeddycurrent:=

وہ امالی  برقی رو جو موصل میں خود پیدا ہوتی ہے ۔ جبکہ موصل کو تبدیل ہوتے ہوئے مقناطیسی میدان میں رکھا جائے۔
        ایڈی برقی روکی وجہ سے برقی توانائی حراری توانائی کی شکل میں صرف ہوتی ہے۔
* ایڈی برقی رو کے فائدے:=
1:= ریل گاڑیوں میں مقناطیسی بریک،:= بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے کے اوپر طاقتور برقی مقناطیس لگائے جاتے ہیں جب برقی مقناطیس کو عامل کیا جاتا ہے تو پڑیوں میں امالہ شدہ ایڈی کرنٹ ریل گاڑی کی حرکت کی مخالفت کرتا ہے اس لیے بریک لگنے کا اثر ہموار  ہوتا ہے اور جھٹکے محسوس نہیں ہوتے۔
2۔ برفی مقناطیسی قعرelectromagnetic damping:=
بعض رو پیماء میں ایک جامد قالب ہوتا ہے جو غیر مقناطیسی شۓکا بنا ہوتا ہے جب کوئی coil اہتزاز کرتا ہے تو قالب میں  پیدا ہوئےایڈی برقی رو اس حرکت کی مخالفت کرتا ہے اور coil کو تیزی سے حالت سکون میں لے آتا ہے.
3.امالی بھٹی:=
بہت زیادہ تپیش پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں یہ تپشی دھاتوں کو پگھلانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
4۔امالہ موٹرinductionmoter:=
ایڈی کرنٹ میں کو shortcirvuitedگھمانے کے لۓ استعمال کیا جاتاہے ceiling fansبھی ایک امالہ موٹر ہے جو متبادل برقی رو پر کام کرتاہے۔
5۔analogueتوانائ موٹر:= برقی میٹر میں چمکتی ہوئ دھاتی المونیم ایڈی کرنیٹ کی وجہ سے ہی گھومتی ہے۔

امالیتinductance:=

امالیت ،برقی مقناطیسی امالی کی شرح ہے یہ مادہ کی ایک ذاتی خصوصیات ہے ۔جیساکہ گنجائش
امالیت صرفcoil کی جیومیڑی ابعاد اور ذاتی مادی خصوصیات پر منحصر ہوتی ہے امالیت دو طرح کے ہوتی ہے۔
1۔خودامالیتself inductance
2باہمی امالیت mutual inductance

خود امالیت:=

کسی لچھہ میںگزرنے والی برقی رو میں تبدیلی کی وجہ سے اسی لچھہ میں امالی emfکی پیدائش کو خود امالہ کہتے ہیں۔
وضاحت:=کسی تار کے لچھہ میں برقی رو گزاری جاۓ تو اس میں مقناطیسی نفوذ بنتاہے نفوذ کی مقدار اس میں سے گزرنے والی برقی رو کے راست متناسب ہوتی ہے۔
     θαⅈ
θ=Lⅈ
                                               جہاں پرL ایک تناسبی مستقل ہے جسکو خود امالہ کی شرح کہتےہے اگر گزرنے والی برقی رو میں تبدیلی کی جاۓ تو لچھہ میں امالی emfبنتاہے ۔
E=(-ⅆθ)/ⅆt
ϵ=-ⅆ(Lⅈ)/ⅆt              (θ=Lⅈ)
ϵ=-L ⅆⅈ/ⅆt
L=((-ϵ)/ⅆⅈ)/ⅆt

باہمی امالہ mutual inductance:=

ایک لچھہ میں برقی رو کی تبدیلی سے دوسرے لچھہ  میں امالی emfکے بننے کے عمل کو باہمی امالہ کہتے ہیں.
*خودامالہ اور باہمی امالہ کی s.I اکائ Henry ہے۔
*سوال:= فیراڈے اور ہنری کے ریکارڈ توڑ تجربے کا خاکہ کھیچۓ؟اور برقی مقناطیسیت کو سمجھنے کے لئے انکے تجربات پر روشنی ڈالئے؟
ج:= تانبے کے ایک تار کے ذریعے ایک دائروی لچھا تیار کیجئے؟ اور لچھے کے دونوں سروں کے درمیان ایک روپیماء کو جوڑۓ اس بند دور کو شکل میں بتلایا گیاہے اس دور میں کوئ بھی برقی ماخذ نیہیں ہے۔
         ایک سلاخی مقناطیسی کو لچھے کی جانب تیزی سے حرکت دیجیے۔آپ روۓپیمأ میں اس وقت انعراف کا مشاہدہ کرینگے جس وقت مقناطیسی حرکت میں ہوتا ہے کہ یہ انعراف ظاہر کرتا ہےکہ لچھے میں برقی رو پیدا ہویئ
         اب مقناطیس کولچحے سے دور ہٹایۓ۔روپیماء۔ میں دوبارہ انعراف کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن یہ انعراف مخالف سمت میں ہوتا ہے۔ اسی طرح مقناطیس کو ساکن رکھکر اگر خود لچھے کو حرکت دیں تو اس صورت میں بھی رو پیماء میں انعراف دیکھائ دیگا۔
وضاحت:= کسی موہن مقناطیس اورلچحے کے درمیان اضافی حرکت لچحے میں برقی رو پیدا ہوتی ہے جو امالی emf کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
2۔فیراڈے نے ایک اہم تجزیہ ایک معمولی آلہ سے کیا جسے شکل میں دیکھایا گیا ہے جس میں تار کے لچحے pاورqہیں پہلے لچھے میں برقی خانہ اور دوسرے میں روپیمآء جڑا ہے جب تک پہلے لچھےpمیں برقی رو ہموار ہو ۔رو پیماء میں انعراف نیہیں ہوا اسلیۓ key کو بند یا کھولا جاتا ہے تو اچانک رو پیماء میں انعراف ہوکر روک جاتاہے۔ اس تجربے سے برقی رو کے مسلسل گزرتے رہنے سے یا مسلسل رکے رہنے پر روپیماءکا  نمائندہ کوئی انعراف نہیں دیکھتا انعراف   صرف  برقی رو کے گزرنے کے دوران ھی ہوتا ہے دوسرے لچھے میں گزرنے والی برقی رو جو ب جو پیماء انعراف کرتی ہیں امالہکی برقی رو کھلاتی ہے اور اس واقعات کو برقی مقناطیسی امالہ کہتے ہیں۔

سوال := A.C کے کام کو سادہ شکل اور ضروری وضاحت سے سمجھاؤ؟

ج:=A.C ڈاءنمو ایک ایسا برقی آلہ ہے جس سے میکانیکی توانائی کو برقی مقناطیسی امالہ کے اصول کا استعمال کر کے برقی توانائی میں تبدیل کیاجاتاہے۔
اصول:=جب کسی ساکن مقناطیسی میدان میں بند برقی دور کا کوئ لچھا گردش کرتاہے تو لچھے میں سے گزرنے والا مقناطیسی نفوذ تبدیل ہوتاہے اسکے نتیجہ میں امالی برقی قوت محرکہ یا برقی رو دور میں پیدا ہوتی ہے اسطرح برقی مقناطیسی امالہ کا کلیہ ہی A.Cgeneratorکے کام کرنے کا اصول ہوتا ہے۔
ساخت :=A.Cgeneratorکے چار اہم حصہ ہوتے ہیں۔
1۔armature
2.مستقل مقناطیس
3۔دوپہسلتے حلقہ
4۔دو کاربن برش
ان حصوں کو شکل میں دکھلایا گیاہے
تانبے کے تار کے لچھے پرمشتمل ہوتا ہے جسکو ایک نرم لوہے کے کور پر لپیٹا جاتاہے آرمیچر کو مقناطیسی میدان کے علی القوام افقی میدانکے گرد گھمایا جاتاہے۔
*مستقل حلقہ:=آرمیچرکے سروں کو دو مختلف پہسلتے ہوے حلقوں s1اورs2سے ترتیب وار جوڑ دیا جاتاہے یہ ح حلقہ حاجز پر مشتمل ہوتے ہیں اور ایکدوسرے سے علحیدہ رہتے ہیں یہ حلقہ آرمیچیر کے ساتھ اسی محور کے گرد گ،ھومتے ہیں جو کہ لچھے کا محور ہے۔

*کاربن برش:=

دو کاربن کے برش b1اورb3ترتیب وار پہسلتے حلقوںs1اورs2ہمیشہ تماس میں رہتے ہیں b1اورb2کے دونوں سرے بیرونی برقی دور سے جوڑے جاتے ہیں جسمیں لوڈمزاحمت R ہوتی ہے۔

**کام کرنے کا طریقہ: =

جب آرمیچر abcdکو مخالف سمت ساعت گھمایا جاتاہے تو مقناطیسی نفوذ تبدیل ہوجاتاہے۔اسکے نتیجہ میں لچھے برقی رو کا امالہ ہوتاہے جو لوڈ مزاحمت میں سے گزرتی ہے ایک مکمل گردش کے دوران مقناطیسی میدان میں آرمیچر کے لچھے کی حالت میں تبدیلی سے امالی برقی رو لچھہ میں پیدا ہوتی ہے ۔
ادطرح آرمیچر کی تیز گردش سے بیرونی برقی دور میں وولٹیج اسطرح پیدا ہوتاہے کہ ہر نصف سائیکل میں برقی رو کی سمت تبدیل ہوتی رہتی ہے اسلیۓ ایسی برقی رو متبادل برقی رو کہلاتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے