متحرک برقی بار اور مقنا طیسیت
*جب موصل سے برقی روگزرتی ہے تواسکے اطراف مقناطیسی میدان پیدا ہوتا ہے مقناطیسی میدان کی سمت اورسڈیڈ orestedکے مطابق برقی رو کی سمت پر منحصر ہوتی ہے۔
اورسیڈیڈ Orestesتجربہ اور اسکی اہمیت:
*اگر برقی رو گزرنے والے موصل کے سامنے ایک مقناطیسی سوئ کو لایا جائے ۔تب مقناطیسی سوئ انعراف کرنے لگتی ہے اگر برقی رو کی سمت کو بدلا جائے تب سوئ کو انعراف بھی تبدیل ہوگا۔
اہمیت:
اورسڈیڈ کے تجربے کے مطابق جب موصل سے برقی رو گزرتی ہے تو موصل کے اطراف مقناطیسی میدان پیدا ہوتاہے اس نظریہ سے وجود میں آنے سے والی طبیعات کی نئ شاخ بروی مقناطیسیت کہلاتی ہے۔
*مقناطیسی میدان میں رکھے ہوۓ برق بردار current carryingموصل پر حاصل قوت کے لۓ مساوات اخز کرؤ ،؟؟
ج:فرض کروکہ موصل کو x.محور کے متوازی رکھا گیا ہے ۔جسکا طول ( L)اور عمودی تراش کا رقبہ Aہے جسں میں سے برقی رو iگزر رہی ہے۔
فرض کروکہ مقناطیسی امالہ میدان yb .محور کے متوازی ہے اور ایک زرہ برقی بار q, جوxyسطح پر موجود ہے جسکی رفتارvd"ہے تب اس برقی بار qپر حاصل قوت اسطرح ہوگی۔
f=q(vd.xB)
f=qvdBsin equation no=1
جہاں پر موصل کے طول اور مقناطیسی میدان کا درمیانی زاویہ ہے۔
فرض کروکہ موصل کے اکائ طول میں برقی باروں کی تعداد nہے تب کل طول اور عمودی تراش کا رقبہ Aمیں کل برقی باروں کی تعداد N اسطرح ہوگی۔
N= n×l×A
کل برقی روi=کل برقی بار \ کل وقت۔
I= qnla\t
تب برقی رو گزرنے والے موصل پر مقناطیسی امالی میدان کی وجہ سے حاصل قوت اس طرح ہوگی۔
fc= f. N.
fc=BiLsin
اگر موصل مقناطیسی میدان کےعمودوار ہو تبsin90=1حاصل قوت اعظم ترین ہوگی۔
f=biL
اگر موصل مقناطیسی میدان کے متوازی ہوں تب حاصل قوت اقل ترین ہوگی۔f=0
* برقی اور مقناطیسی میدانوں کے اجتماع میں حرکت رفتار انتخاب کار میں velocity sector سیکٹر میں کس طرح سے برقی اور مقناطیسی میدانوں کا چلپائ ضرب رفتارانتخاب کار کی طرح برتاؤ کرتا ہے؟
ج:= ہم جانتے ہیں کہ رفتار سے حرکت کرنے والے برقی بارq پر دونوں میدانوں پر عمل کرنے والے قوت اس طرح ہوگی۔
f=qE
فرض کرو کہ برقی اور مقناطیسی میدان ایک دوسرے پر اعمودوار ہیں اور زرہ کی رفتار پر بھی اعمودوار ہے اور برقی مقناطیسی قوتیں ایک دوسرے کے مخالف سمتوں میں ہیں اگر ہم Rاور Bکی قدروں کو ترتیب دیں تب دونوں میدان مساوی ہو تب
V=E/B
ایک خاص رفتار کے برقی بار کو منتخب کرنے میں یہ شرط استعمال کی جاتی ہے اس لئےE اورB ایک رفتار
کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔
*سایکلوٹرونcyclotronکیا ہے؟ اسکے بنیادی اجزاء کیا ہے ؟ اسکے استعمالات لکھو؟
ج:= سائیکلوٹرون ایک ایسی مشین ہے جس سے
برقی بار شدہ زرات یا روانوں جیسے پروٹان وغیرہ کو اونچی توانائیوں تک اسراع کرایا جاتا ہے۔
سائیکلوٹرون کے بنیادی اجزا حسب ذیل ہیں۔1) دو کھوکھلے نصف دھاتی قرض
2) بلند تعدی اہتزاز
3) طاقتور برقی مقناطیسی
4)vaccume chamber
استعالات:=
1) یہ دواخانوں میں تابکارمادے پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے جنہیں تشخیص اور علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔2) یہ ٹھوس اشیاء میں روانوں کو جمع کرنے اور اس طرح ان کی خاصیتیں کو صحیح نئے مادوں کی تالیف کرنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
3) مرکزوںپر توانائی والے ذرات کی بمباری کرنے اور اس کے ذریعہ ہونے والے مرکزی تعاملات کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
BIOT SARVAT LAW:
برقی رو گزرنے والے موصل کی وجہ سے کسی نقطے پر مقناطیسی میدان کا امالہB" امالہ برقی روi" موصل کا طولdL"کے راست متناسب ہوتاہے اور مقناطیسی میدان کا امالہ نقطہ P"اور موصل کے مرکز کے درمیانی فاصلہ کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتاہے۔
وضاحت:= فرض کرو گے ایک موصل جسکا طولL" ہے جس میںi" برقی رو نیچے سے اوپر کی جانب گزر رہی ہےDL" موصل کا ایک چھوٹا سا طول ہے اور نقطہP" موصل کے مرکز سےr" فاصلے پر ہے .اگر نقطہp" اور موصل
کے چھوٹے سے حصے کے مرکز کو ایک خط مسطقیم سے جوڑا جائے تو وہ خط موصل سے زاویہ بناتا ہے ۔نقطہp" پر موصل کے چھوٹے سے حصےdl" کی وجہ سے مقناطیسی امالہ میدان کی حدت اسطرح ہوگی۔
idLsin / r
* برقی مقناطیسیت کا بیوٹ سیورٹ کاکلیہ برقی سکونیت کے کولمب کے کلیہ کے مساوی ہے۔
*** ایمپئر کے کلیہ کو بیان کرو اور وضاحت کرو؟
کسی بند دور کا کل مقنا طیسی نفوذ مقناطیسی امالہ کا خطی تکمیل کی قیمت مساوی ہوتی ہے اس دور سے گزرنے والے برقی روi" کے
وضاحت:= برقی رو گزرنے والے موصل کی وجہ سے کسی نقطے پر مقناطیسی میدان کے امالہ کی حدت موصل میں موجودi"کے ساتھ راست متناسب ہوتا ہے اور نقطہ p"اور موصل کے درمیانی فاصلہ کے ساتھ بالعکس متناسب ہوتا ہے برقی مقناطیسیت اور ایمپیر کا کلیہ برقی سکونیات کے گاس کے کلیے کے مساوی ہے۔
**سولانائیڈ اور toroid:=
سولانائیڈ اور teroidدوایسے الات حصہ ہیں جن سے مقناطیسی میدان پیدا کیا جاتا ہے ٹی وی میں مطلوبہ مقناطیسی میدان پیدا کرنے پیدا کرنے کے لیےسولانائیڈ استعمال کیا جاتا ہےsynchrotronمیں مطلوبہ اونچےمقناطیسی میدان پیدا کرنے کے لئے دونوں کا مجموعہ استعمال ہوتا ہے۔
*:= گھومنے والے الیکٹران کی وجہ سے مقناطیسی دو قطبیہ معیار اثر کی مساوات کرو؟؟
ج:= فرض کروکہ ایک الکٹران برقی بار r" نصف قطر والے حلقے میں گردش کرتا ہے جس میں سے I" برقی رو گزر رہی ہے۔الکٹران کو ایک گردش مکمل کرنے کے لۓ 2πrفا لہ طۓ کرتاہے۔
رفتار / فاصلہ = الکٹران کا وقت دور
T=2πr/V
جھاں پر v= الکٹران کا ایک دایروی حلقہ میں رفتار ہے۔
"ایک سکنڈ میں مکمل شدہ گردشوں کی تعداد تعدد کہلاتی ہے۔
وقت دوران \ 1 = تعدد
v /2πr = تعدد
وقت / برقی بار = برقی رو
برقی رو= تعدد × برقی بار
v/2πr.e = برقی رو
ایک حلقہ میں گزرنے والی برقی رو کی وجہ سے مقناطیسی دو قطبیہ معیار اثر
m=niA
گھومنے والے الکٹران پر عمل کرنے والی مقناطیسی دو قطبی کی معیار اثر ہوگی ۔
* برقی رو گزرنے والے دو متوازی موصلوں کے درمیان حاصل قوت کی مساوات کرو؟ اس کی مدد سے ایمپئر کی تعریف کرو؟
ج:= اگر برقی رو رکھنے والے موصل ایک دوسرے کے قریب ہوتو ان میں سے ہر ایک دوسرے کے برقی میدان میں ہوگا اس لیے ہر ایک موصل پر قوت عمل کریگی۔
فرض کرو کہ لامتناہی طول رکھنے والے موصلوں میں برقی رو ایک ہی سمت میں گزر رہی ہے اور یہ دونوں مو صل خلاء میں ایک دوسرے سے r"فاصلے پر ہے.
ایمپیر نےیہ مشاہدہ کیا کہ ان دونوں کے درمیان قوت کشش ہوگی ۔تب دوسرے موصل پر پہلے موصل میں بہنے والی برقی روi"کی وجہ سے پیدا ہونےوالی مقناطیسی امالہ میدان کی حدت ہوگی۔
ایمپیر کی تعریف:= ایمپیر برقی رو کی. si. اکائی ہے . یہ وہ برقی رو ہے جو متوازی لامتناہی خلاء میں رکھے ہوئے موصلوں سے گزرتی ہے جبکہ ان کا درمیانی فاصلہ ایک میڑ ہوں۔
* مقناطیسی میدان میں رکھے ہوئے برق بردارلچھےپر حاصل قوت اور جفت کی مساوات آخذکرو؟
ج:= فرض کرو کے ایک لچھا pqrs ایک ہموار مقناطیسی میدان B میں رکھا گیا ہے
فرض کہ لچھے سے برقی رو I گزررہی ہےblلچھے کے طول اور عرض ہیں لچھے کے عمودی ضلعps مقناطیسی امالہ میدان کےعمودا ہے عمودی اضلاع پر عمل کرنے والے قوت اس طرح ہوگی۔
اسی۔طرح عمودی ضلع qr پر عمل کرنے والی قوت ہوگی لیکن اسکی سمت ضلع PS پر عمل کرنے والی قوت مخالف ہوگی ۔
مقناطیسی میدان کی وجہ سے pqاورrsپر عمل کرنے والی قوت صفر ہوگی کیونکہpqاورrsامالی میدان کے متوازن ہوگی ۔اسلۓ دومساوی مخالف قوتیں مقناطیسی میدان کے عمودی اضلاع پرعمل کرنے کی وجہ سے جفت بنتاہے
جفت کا معیار اثر=قوت× دونوں قوتکا عمودی فاصلہ۔
**روپیماءGalvonometer:=
ایسا برقی الہ جو کسی برقی دور میں گزرنے والی برقی رو کی نشاندہی کرنے کے لئے یا برقی دور میں چھوٹی سی برقی رو کی مقدار کی پیمائش کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہےرو پیماء کہلاتا ہے۔
1)مماسی روپیماء
2)متحرک لچھے کا روپیماء
متحرک لچھے کا رو پیماءMoving Coil Galvanometer :=
اصول:= برقی رو گزرنے والے موصل کو جب مقناطیسی میدان میں لٹکایا جاتا ہے تو عمل کرنے والا جفت اور رجعی جفت مساوی ہوں گے۔
ساخت اور کام کر نے کا طریقہ:=
ایک طاقتورگھڑنالی مقناطیس پر مشتمل ہوتاہے جنکے قطبین مقعر ہوتےہے ان قطبین کے درمیان غیر موصل فریم پر تانبہ کے تار کا ایک لچھہ فاسفر کے تار کے زریعہ اسکرو سے لٹکایا جاتاہے لچھے کے اوپر فاسفر کے تار میں ایک چھوٹا آئینہ ہوتاہے۔
لچھے کے نچلے سرے پر فاسفر کو اسکرو سے جوڑ دیا جاتا ہے
لچھے کے درمیان ایک نرم لوہے کا استوانہ لگایا جاتاہے یہ استوانہ مقناطیسی قطبوں کے درمیان کی حدت میں اضافہ کرتاہے جسکے نتیجہ میں لچھے کے انحراف کا مشاہدہ کیا جاتاہے یہ تمام ترتیب کو پیتل کے ڈبہ میں بند کیاجاتاہے جسکا اوپری حصہ شیشہ کا بناہوتاہے۔
نظریہtheory،:= فاسفر کے تار کا ینگ کا مقیاس بہت ز یادہ ہوتاہے اور استواریت کا مقیاس بہت کم ہوتا ہے جسکے نتیجہ میں کم ٹارک کے باوجود بھی بہت زیادہ انحراف کو بتلاتاہے ۔ چونکہ مقناطیس کے قطبین ہمیشہ مقعر ہوتے ہیں اسلۓ مقناطیسی میدان ہمیشہ لچھے کے عمودا ہوتاہے۔
عمودی ضلعوں پر عمل کرنے والی قوتیں مساوی اور مخالف ہوتی ہے اسلۓ یہ انحرافی جفت بناتے ہیں جسکی وجہ سے لچھہ گھومتا ہے۔ اگرلچھہ اس جفت کی قوت کے ساتھ مڑتاہےتو فاسفرکے تار میں ایک رجعی جفت پیدا ہوتا ہے۔
اگر لچھا سکون میں آجاۓ تب انحراف جفت کے مساوی ہو گا۔یعنی گزرنے والی برقی رو راست متناسب ہوتی ہے زاویہ انحراف کے۔
**عاطف:= ایک کم مزاحمتی موصل جورو پیما کے متوازی جوڑی جاتی ہے تاکہ رو پیماء میں سے زیادہ برقی رو نہ گزرے تب اس کو عاطف کہتے ہیں۔
* متحرک لچھے کے رو پیماء کی ایم پیماء میں تبدیلی
ایک ایسا برقی آلہ جو کسی دور میں برقی روکی طاقت کی پیمائش کی اکائی کرتا ہے ایم پیماء کہلاتا ہے۔
* متحرک لچھےکے رو پیماء کے متوازی ایک چھوٹی مزاحمت کو جوڑنے پر حاصل ترتیب ایم پیماء کہلاتی ہے۔*
* ایک مثالی ایم پیماء کی اندرونی مزاحمت صفر ہوتی ہے۔
،* ایم پیماءکو ہمیشہ برقی دور میں ہم سلسلہ جوڑا جاتا ہے۔
* متحرک لچھے کے رو پیماء کی ورلٹ پیماء میں تبدیلی
ایک ایسا برقی آلہ جو کسی دور میں دو نقاط کے درمیان برقی قوہ کی پیمائش وولٹ کی اکاءیوں میں کرتاہے وولٹ پیماء کہلاتا ہے۔
*متحرک لچھے کے رو پیماء سے ایک بڑی مزاحمت کو ہم سلسلہ وار جوڑا جائے حاصل ترتیب وولٹ پیماء کہلاتی ہے۔ ایک مثالی ورلٹ پیماء کے اندرونی مزاحمت لامتناہی ہوتی ہے۔
* ورلٹ پیماء کو ہمیشہ برقی دور میں ہم متوازی جوڑا جاتا ہے۔
* ایک دائروی لچھے کے محوری خطہ کے کسی نقطے پر امالی میدان کی حدت کیا ہوگی اور لچھے مرکزے پر امالی میدان کی حدت کیا ہوگی؟
ج:= لچھے کے محور پر کسی نقطے پرامالی میدان کی حدت جہاں پر ایک مرکزی نقطہ درمیانی فاصلہ ہے۔
اگر ،n لچھہ والے دایروی لچھہ میں سے amf i،" کی برقی رو گزررہ ہےاگر لچھہ کا نصف قطر rہوتب اسکے مقناطیس کے معیار اثر کیا ہو گا؟
ج:= برقی رو گزرنے والی دائروی لچھہ میں اگر نصف قطر چھوٹا ہوتا مقناطیسی معیار اثر بھی چھوٹا ہوگا۔
* طول اور برقی رکھنے والے موصل کو مقناطیسی امالہ میدان میں رکھا جائے تب اس پر عمل کرنے والی قوت کیا ہوگی اور کب آعظم ترین ہوگی؟
ج:= اگر موصل کو مقناطیسی میدان کے عمودا رکھا جائے تب قوت اعظم ترین ہوگی۔
* برقی بار والے ذرے پر عمل کرنے والی قوت کیا ہو گی جو ایک ہموار رفتار سے مقناطیسی میدان میں حرکت کر رہا ہے اور کب اعظم ترین ہوگی؟
ج:= برقی بار والا ذرہ جب رفتار سے مقناطیسی امالہ میں حرکت کرتا ہے تب برقی بار مقناطیسی میدان سے عمودا ہو تب عمل کرنے والی قوت اعظم ترین ہوگی۔
* متحرک لچھہ کے کے رو پیماءسے کتنی اقل ترین برقی رو کی پیمائش کی جا سکتی ہے؟
ج:= متحرک لچھہ کا روپیماء ایک حاس آلہ ہے اس میں برقی رو کی 10amp کی پیمائش کی جا سکتی ہے.
* ایک دائری حلقہ جس میں برقی رو گزر رہی ہے اس کو ایک بیرونی مقناطیسی میدان میں رکھا گیا ہے اگر حلقہ آزادانہحرکت کرے اگر یہ توازن میں ہوتا ہے اس کی گردش کیا ہوگی؟
ج:= حلقہ کی سطح مقناطیسی میدان کی عمودا ہوگی جس کی وجہ سے حلقہ پر عائد ٹارک اس کے گردش پر صفر ہوگا۔
* ایک غیر منظم تار سے برقی رو گزر رہی ہیں جس کو ایک بیرونی مقناطیسی میدان میں رکھا گیا ہے اگر تار لچکدار ہو تب تار کی شکل میں تبدیلی کیاہوگی؟ اور کیوں ؟
ج:= دیے گے احاطے کے لیے ایک دایرہ کا رقبہ اس کی جیومیڑی شکل کے لحاظ سے اعظم ترین ہوگا اگر مقناطیس کو اعظم ترین کرتا ہوں تب ہم تصور کرتے ہیںکہ تار کی شکل دائروی ہوگی۔
* ایک چکنی سطح پر ایک دائروی برقی رو گزرنے والا حلقہ ہے کیا ایک ہموار مقناطیسی میدان اس تا
0 تبصرے