Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

انٹر میڈیٹ فزکس سال دوم بہت ہی مختصر جوابی سوالات (2marks Questions)

انٹر میڈیٹ فزکس سال دوم بہت ہی مختصر جوابی سوالات (2marks Questions)


 .2    شعاعی نوریات اور مناظری آلات

.1    انتشار نور Dispersion of Light کا کیا مطلب ہے کون سے رنگ کی شعاع میں انتشار سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

    سفید رنگ کی شعاع کو جب ایک منشور میں سے گذارا تا ہے تو وہ مختلف رنگ کی شعاعوں میں تقسیم ہوجاتی ہے۔ تقسیم ہونے کا مظہر انتشار نور کہلاتا ہے۔ بنفشی(Violet) شعاع سب سے زیادہ منحرف ہوتی ہے۔

.2    مایوپیاMyopia کیا ہے اور اس کو کس طرح ختم یا کم کیا جا سکتا ہے؟

    مایوپیا سے متاثرہ شخص قریب کی چیزوں کو دیکھ سکتا ہے لیکن دور کی اشیاء غیر واضح دیکھائی دیتی ہیں اسلئے کہ آنکھ کا عدسہ خیال کو Retina کے سامنے بناتا ہے نہ کے Retina پر۔
    اس کمی کو دور کرنے کیلئے ہم آنکھ اور شئے کے درمیان ایک مناسب مقعر عدہ کو استعمال کرتے ہوئے خیا ل کو Retina پر ترتیب دیتے ہیں۔

.3    ہائپر مٹروپیاHypermetropia کیا ہے اور اس کو کس طرح ختم یا کم کیا جا سکتا ہے؟

    اس بیماری سے متاثرہ شخص دور کی اشیاء کو واضح دیکھ سکتا ہے لیکن قریب کی اشیاء غیر واضح دیکھائی دیتی ہیں۔ اس لئے کے آنکھ کا عدسہ خیال کو Retina کے پیچھے بناتا ہے نہ کہ Retina پر
    اس کمی کو دور کرنے کیلئے آنکھ اور شئے کے درمیان ایک مناسب محدب عدسہ کو استعمال کرتے ہوئے خیال کو Retina پر ترتیب دیتے ہیں۔

.4    عدسہ کی طاقت کی تعریف کیجئے اور اسکی اکائی لکھئے؟

    کسی عدسہ کی طاقت سے مراد ماسکی طول کا مقلوب ہوتا ہے جبکہ ماسکی طول میٹروں میں باپا جائے۔ عدسہ کی طاقت کو Diopter   ’’D‘‘اکائی میںپیمائش کرتے ہیں۔
    =                طاقت
نوٹ: محدب عدسہ کے لئے  P مثبت ہوگا اور مقعر عدسہ کیلئے P  منفی ہوگا۔

.5مقعر عدسہ کا ماسکی طول اور مرکز انحنا ء کی تعریف کیجئے؟

ماسکی طول:آئینہ کے قطب اور ماسکہ اصلی کا درمیانی فاصلہ ماسکی طول کہلاتا ہے
مرکز انحناء:کرہ کا مرکز جس کاآئینہ ایک حصہ ہے مرکز انحناء کہلاتا ہے

.6    عدسہ کا ماسکہ اور ماسکہ اصلی سے کیا مراد ہے؟

ماسکہ:    ماسکہ در اصل نور ی مرکز ور مرکز انحنا کا درمیانی فاصلہ ہے  جہاں پر تمام شعاعیں مرکوز ہوتے ہیں
ماسکہ اصلی:محور اصلی کے متوزی شعاعیں جب آئینہ سے ٹکراکر منعکس ہوتے ہیں تو محور اصلی کے ایک نقطہ پر مرکوز ہوتے ہیں اس نقطہ کو ماسکی اصلی Principal Focus کہتے ہیں

.3    موجی بصریات

.1    موجی اگلا رخ کی تعریف کیجئے؟

    کسے واسطے میں رہنے والے تمام ایسے ذرات کا Locus طریق جو ایک ہی ہیت میں ہو اسکو موجی محاذ (موج اگلا رخ) wave front کہتے ہیں

.2    نور میں ڈاپلر کے اثر کو بیان کیجئے؟

    مشاہد اور مبدا کی اضافی حرکت کی وجہہ سے نور کی موجوں کے تعدد میں ظاہری تبدیلی کو ڈاپلر کا اثر کہتے ہیں۔ نور کے ظاہری تعدد میں اضافہ ہوگا جبکہ مشاہد اور مبدا کا درمیانی فاصلہ کم ہو اور ظاہری تعدد میں کمی ہوگی جبکہ مشاہد اور مبدا کا درمیانی فاصلہ زیادہ ہو۔

.3    سرخ ہٹائو اور نیلا ہٹائو کو سمجھائیے؟

سرخ ہٹائو:نور کے موج کے ظاہری اضافہ کو سرخ ہٹائو کہتے ہیں کیونکہ طیف کے بصری علاقے کے درمیانی حصہ میں طول موج طیف کے سرخ سرے کے جانب منتقل ہوتا ہے۔
نیلا ہٹائو:  ماخذ سے آنے والے روشنی جو مشاہد کے جانب حرکت کرے اس کے طول موج میں ایک ظاہری کمی ہوتی ہے اسکو نیلا ہٹائو کہتے ہیں ۔

.4    فرسنل فاصلہ کیا ہے؟

    خط مستقیم میں حرکت کرنے والی نور کی شعاع کا وہ کم سے کم فاصلہ جو انحراف سے پہلے طئے کیا جائے فرسنل فاصلہ کہلاتا ہے۔

.4    برقی بار اور میدان

.1    برقی بار ایک مقداریہ ہے ؟ اسکا کیا مطلب ہے؟

    عمل برقائو کا دوران الکٹران ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہوتے ہیں یہ الکٹرانوں کی منتقلی ہمیشہ ضری تکمل Multiple Integral کے مساوی ہوتی ہے اسلئے برقی بار 'q' ہمیشہ بنیادی مقدار e کا عددی ضریب ہوتا ہے اسلئے برقی بار کو مقداریہ کہتے ہیں ۔

.2    کتنے الکٹران مل کر ایک کولمب برقی بار بناتے ہیں؟

    q= 1C                
    برقی بار    
                
                

.3    کسی جسم پر اگر مثبت برقی بار دیا جاتا ہے تو اس کے وزن میں کیا تبدیل واقع ہوگی؟

    کسی جسم پر مثبت برقی بار آتا ہے تو جسم سے الکٹران خار ج ہوتا ہے اس لئے اس کے وزن میں کمی واقع ہوگی۔
.10    دو برقی باروں کے درمیان عائد قوت میں کیا تبدیلی ہوگی جب کہ انکے درمیانی فاصلے کو
    (i)نصف کردیا جائے    (ii)دگنا کردیا جائے


قوت میں گنا کمی ہوگی



قوت میں چار گنا اضافہ ہوگا

.4    برقی خطوط قوت ایک دوسرے کو قطع نہیں کرتے کیوں؟

    برقی خطوط وقت کے کسی نقطہ پر کھینچا گیا مماس اس نقطہ پر برقی میدان کی سمت کو ظاہر کتا ہے اگر یہ خطوط اے دوسرے کو قطع کریں تب ایک ہی نقطہ پر خطوط کے دو سمتیں ہونگی جو نہ ممکن ہے اس لئے برقی خطوط قوت ایک دوسرے کو قطع نہیں کرتے۔

.5    قوت دفع برقی باروں کو جانچنے کا صحیح امتحان ہے؟ وضاحت کیجئے؟

    ایک برقی بار رکھنے والا جسم مخالف برقی بار رکھنے والے جسم کو اور برقی بار نہیں رکھنے والے جسم کو کشش کرتا ہے دوسرے جسم پر برقی بار رہ بھی سکتا ہیں اور نہیں بھی۔ اگر دوسراجسم دفع کرتا ہے تو دوسرے جسم پر وہی برقی بارہوگا جو پہلے جسم پر ہے۔ اس لئے دفع برقی باروں کو جانچنے کے لئے صحیح امتحان ہے۔

.6    برقی سکونیت میں Guass کے کلیہ کو بیان کیجئے اور اسکی اہمیت کو سمجھائیے؟

     کسے بند سطح کا کل برقی نفوذ مساوی ہوتا ہے اس بند سطح میں پائے جانے والے برقی بار کے گناکے۔

اہمیت:                
  .1    Guassکے کلیہ کو اس وقت ہی استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ بند سطح کے امالہ میدان کی حدت کو معلوم کرنا ہے اس طرح کی سطح کو Guassian Surface کہتے ہیں۔
.2    اگر بند سطح میں کوئی بھی برقی بار نہ ہو تو تب برقی نفوذ صفر ہوگا
.3    اگر بند سطح میںایک برقی بار ہو تو تب برقی نفوذ صفر ہوگا

.5    برقی سکونی قوہ اور گنجائش

.1    کیا یہ ممکن ہے کہ کسی نقطہ پر برقی قوہ ہو لیکن برقی میدان کی حدت صفر ہو؟مثالیں دیجئے؟

    ہاں یہ ممکن ہے کہ کسی نقطہ پر برقی قوہ ہو لیکن برقی میدان کی حدت صفر ہو۔
مثال :.1    دو مساوی برقی باروں کے درمیان حدت صفر ہوتی ہے لیکن برقی قوہ پائی جاتی ہے
       .2    کروی موصل کے اندر برقی حدت صفر ہوتی ہے لیکن برقی قوہ پائی جاتی ہے

.2    کیوں ہمیشہ برقی میدان مساوی قوہ سطحوں سے قائم الزاویہ بناتا ہے ؟ وضاحت کیجئے؟

    اگر برقی میدان مساوی قوہ سطحوں سے عموار نہ ہوتو پر میدان کا ایک جز غیر صفر ہوگا۔ میدان کے اس جز کے مخالف سمت میں ایک اکائی امتحانی برقی بار کو حرکت دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ لیکن مساوی قوۃ سطح کی تعریف کے لحاظ سے کسی بھی دو نقاط کے درمیان قوہ مساوی ہوتی ہے اور اس سطح پر حرکت دینے کے لئے کوئی کام درکار نہیں ہوتا اس لئے ہر نقطہ پر برقی میدان، مساوی قوہ سطح پر عموداً ہوگا۔

.3    ذو برق مادہ کسے کہتے ہیں؟

    ایسی شئے یا واسط جو برقی باروں کو اپنے میں سے گذرنے نہیں دیتا ذو برق مادہ کہلاتا ہے۔

.6    روانی برق

.1    کیوں گھریلو برقی آلات کو ہم متوازی جوڑا جاتا ہے؟

    ہم متوازی ترتیب میں تمام برقی آلات پر برقی قوہ یکساں ہوتی ہے اور گذرنے والی برقی رو ان آلات کی طاقت پر منحصر ہوتی ہے جن آلات کی طاقت زیادہ ہوتی ہے وہ زیادہ برقی رو حاصل کرتے ہیں اور جن آلات کی طاقت کم ہوتی ہے وہ کم برقی رو حاصل کرتے ہیں۔   P=VI    یا  P   I
    

متحرک برقی بار

.1    اورسٹیڈ کے تجربہ کی کیا اہمیت ہے؟

    اورسٹیڈ نے بتلایا کہ جب کسی موصل سے برقی رو گذرتی ہے تو اس کے اطراف ایک مقناطیسی میدان پیدا ہو تا ہے جو موصل کے عموداً واقع ہوتا ہے ۔

.2    متحرک لچھے کے رو پیماء کو کس طرح ایم پیماء میں تبدیل کیا جاتا ہے؟

     متحرک لچھے کے رو پیما کے متوازی ایک چھوٹی مزاحمت (عاطف) کو جوڑ نے پر حاصل ترتیب ایم پیماء کہلاتی ہے۔

.3    متحرک لچھے کے رو پیماء کو کس طرح سے رو پیماء میں تبدیل کیا جاتا ہے؟

متحرک لچھے کے رو پیماء سے ایک بڑی مزاحمت کو ہم سلسلہ وار جوڑا جائے تب حاصل ترتیب ’’ وولٹ پیماء‘‘ کہلاتی ہے۔

.4    ایک دائروی لچھے کے محوری خطہ کے کسی نقطہ پر امالی میدان کی حدت کیا ہوگی؟ اور لچھے کے مرکزے پر امالی میدان کی حدت کیا ہوگی؟

لچھے کے محور پر کے کسی نقطہ پر امالی میدان کی حدت
 جہاں پر -x مرکز سے نقطہ تک کا درمیانی فاصلہ ہے۔ اور مرکزہ پر یعنی x=o تب 

.5    ایک n  لچھے والے دائروی لچھہ میں سے ایمپئر کی برقی رو گذر رہی ہے اگر لچھہ کا نصف قطر  ہو تب اسکے مقناطیس کے معیاراثر کیا ہوگا؟

    برقی روگذرنے والی دائروی لچھہ میں               
اگر نصف قطر چھوٹا ہو تب مقناطیسی معیا ر اثر بھی چھوٹا ہوگا
                            

.6    متحرک لچھہ کے روپیماء سے کتنی اقل ترین برقی رو کی پیمائش کی جاسکتی ہے؟

    متحرک لچھہ کا روپیماء ایک حساس آلہ ہے اس سے برقی رو کی تک کی قدر کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔

اشعاع اور مادے کی دہری فطرت

.1    ضیائی برقی اثر سے کیا مراد ہے؟

    جب برقی مقناطیسی شعاعیں سوڈیم یا پوٹاشیم جیسی دھاتوں پو پڑتی ہیں ان دھاتوں سے الکٹران خارج ہوتے ہیں اس عمل کو ضیائی برقی اثر کہتے ہیں اس عمل سے حاصل ہونے والے الکٹران کو ضیائی الکٹران کہتے ہیں اور اس عمل سے حاصل ہونے والے برقی رو کو ضیائی برقی رو کہتے ہیں۔

.2    کام کے تفاعل سے کیا مراد ہے؟

    الکٹران خارج کرنے والے کسی عنصر کے جوہر سے ایک الکٹران کو نکالنے کیلئے جو کام (توانائی) خرچ ہوتی ہے اسکو ضیائی برق کا کام کا تفاعل کہتے ہیں۔

.3    آئن اسٹائن کی ضیائی برقی مساوات لکھئے؟

    یہ تصور کیاجا تا ہے کہ جب Photon دھات پر پڑھ تا ہے تو Photon کی تمام توانائی دھات جذب کرلیتی ہے اس کے بعد اس سے کم توانائی کا Photo Electron خارج ہوتا ہے ۔ اس عمل کو آئن اسٹائن نے ذیل کی مساوات سے ظاہر کیا ہے۔



جہاں پر hv فوٹان کی توانائی،  1/2 mv2فوٹو الکٹران کی توانائی بالحرکت  اور W0 الکٹران کو نکالنے کے لئے خرچ کی گئی توانائی جس کو کام کا تفاعل کہتے ہیں۔

.4    Heisenberg کا اصول غیر یقینی کو بیان کیجئے؟

    اس اصول کے مطابق ایک الکٹران کے مقام اور معیار حرکت کی ایک ہی وقت میں پر بالکل درست پیمائش کرنا ممکن نہیں ہے ہمیشہ مقام کو بتانے میں کچھ عدم یقینی اور معیار حرکت کو بتانے میں کچھ عدم یقینی ہوگی۔     کا حاصل ضرب    کا عددی ضریب ہوگا۔



.5    منفی شعاعیں کیا ہیں؟

    اخراجی نلی میں ہوا کی دبائو کو 0.001mm of Hg کے رکھا جاتا ہے تب منفی برقیرہ سے خارج ہونے والی شعاعوں کو منفی شعاعیں کہتے ہیں۔ منفی شعاعوں کو Crookes نے دریافت کیا اور JJ Thamsonنے دریافت کیا کے یہ الکٹرا ن سے بھرے ہوتے ہیں۔

.6    De-Broglie کی مساوات لکھئے اور اسکو سمجھائیے؟

    ڈی بروگلی نے مشاہدہ کیا کے شعاعیں دہری فطرت کی حامل ہوتی ہیں اس لئے اس نے اپنے ایک مفروضہ کو اس طرح پیش کیا کہ قدرت یکسانیت کو پسند کرتی ہے کیونکہ مادہ اور توانائی قدرت میں بنیادی شکل میں ہے اگر توانائی ذرہ اور موج کی دہری فطرت رکھتی ہے تو اسی طرح مادہ بھی دہری فطرت رکھتا ہے۔

جہاں پر h پلانکس کا مستقل ، mذرہ کی کمیت ، v ذرہ کی رفتار، موج کا طول موج ہے۔

.7    ضیائی حساس مادے کیا ہیں مثالیں دیجئے ؟

    کچھ Alkali دھاتوں جیسے لیتھیم، سوڈیم، پوٹاشیم ، سیزیم، روبیڈیم وغیرہ پر روشنی کے ذریعہ الکٹران کا اخراج عمل میں آتا ہے اس لئے ان دھاتوں کو ضیائی حساس مادے کہتے ہیں۔

نیم موصل الکٹرانکس

.1    کونسے gate کو آفاتی گیٹ کہتے ہیں۔

    NAND اور NOR گیٹ کو آفاقی گیٹ کہتے ہیں کیونکہ کسی بھی قسم کے گیٹ کو صرف NAND یا صرف  NORگیٹ سے ترتیب دیاجا سکتا ہے۔

.2    p-n-pٹرانسسٹر اور  n-p-n ٹرانسسٹر کی اشکال اتارئیے





.3    خالص نیم موصل اور غیر خالص نیم موصل کیا ہیں۔

خالص نیم موصل :     قدرت میں پائے جانے والے نیم موصل خالص نیم موصل کہلاتے ہیں ، جس میں لوث نہیں پائے جاتے  اور الکٹران اور سوراخوں کی تعداد مساوی ہوتی ہے۔
غیر خالص نیم موصل :  خالص نیم موصل جس میں لوثوں کی ملانے سے حاصل ہونے والا نیم موصل غیر خالص نیم موصل کہلاتا ہے۔
.3    Zenor Diodeکو Voltage Regulator کے طور پر کس طرفیت میں استعما ل کیا جاتا ہے؟
   الٹی طرفیت میں Zenor Diodeکو Voltage Regulator کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے۔

.4    -nقسم کے نیم موصل کسے کہتے ہیں اور اس میں اکثریتی برق بردار اور اقلیتی برق بردار کون ہوتے ہیں؟

    جب پنچ گرفتی عناصر جیسے S, As, Bi, P, Sb (-Vگروپ کے عناصر  ) کو کسی خالص نیم موصل مثلاً Si, Ge میں ملانے سے حاصل ہونے والا نیم موصل -n قسم کا نیم موصل کہلاتا ہے اس میں اکثریتی برق بردار الکٹران اور اقلیتی برق بردار سوارخ ہوتے ہیں۔اور زیادہ تر برقی ایصال الکٹرانوں کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔

.5    -pقسم کے نیم موصل کسے کہتے ہیں اور اس میں اکثریتی برق بردار اور اقلیتی برق بردار کون ہوتے ہیں؟

    جب سہ گرفتی عناصر جیسے B, Al,        (-IIIگروپ کے عناصر  ) کو کسی خالص نیم موصل مثلاً Si, Ge میں ملانے سے حاصل ہونے والا نیم موصل -p قسم کا نیم موصل کہلاتا ہے اس میں اکثریتی برق بردار سوراخ اور اقلیتی برق بردارالکٹران ہوتے ہیں۔اور زیادہ تر برقی ایصال سراخوں کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔

.6    p-nجنکشن سے کیا مراد ہے اور دبیز پرت کسے کہتے ہیں؟

p-n جنکشن:ایک -pقسم اور-nقسم کے ڈایوڈ کو مناسب ترتیب سے جوڑا جاتا ہے تو حاصل ہونے والا جنکشن p-n جنکشن ڈایوڈ کہلاتا ہے۔
دبیز پرت:p-nجنکشن ڈایوڈ کے -n قسم کی جانب کے الکٹران اور -pقسم کے جانب کے سوراخ  جنکشن پر تعدیلی حالت اختیار کرتے ہیں جس سے ایک پرت بنتی ہے اس کو دبیز پرت کہتے ہیں۔

.7    برقی خانہ کو جنکشن ڈایوڈ کے اگلی طرفیت اور الٹی طرفیت میں کس طرح جوڑا جاتا ہے؟

    اگلی طرفیت کی حالت میں برقی خانہ کے مثبت سرے کو جنکشن ڈایوڈ کے مثبت سرے سے اور برقی خانہ کے منفی سرے کو جنکشن ڈایوڈ کے منفی سرے سے جوڑا جاتا ہے۔
    الٹی طرفیت کی حالت میں برقی خانہ کے مثبت سرے کو جنکشن ڈایوڈ کے منفی سرے سے اور برقی خانہ کے منفی سرے کو جنکشن ڈایوڈ کے مثبت سرے سے جوڑا جاتا ہے۔

.8    توانہ گر(Amplifier)اور توانہ گر عامل (Amplification factor)کسے کہتے ہیں؟

    ایسا برقی آلہ جو کمزور برقی اشاروں کو طاقتوار برقی اشاروں میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے Amplifierکہلاتا ہے ۔
    توانہ گر سے حاصل ہونے والی output قوۃ اور اس کو دی جانے والی input قوۃ کے درمیان پائی جانے والی نسبت کو توانہ گر عامل کہتے ہیں۔

.9    زینر وولٹیج کسے کہتے ہیں اور زینر ڈایوڈ کو برقی دور میں کس طرح لگایا جاتا ہے؟

    زینر ڈایوڈ کے الٹی طرفیت کی حالت میں وہ وولٹیج جس پر برقی رو اعظم ترین ہوتی ہے اسکو زینر وولٹیج کہتے ہیں۔
    زینر ڈایوڈکو ہمیشہ برقی دور میں الٹی طرفیت کی حالت میں لگا یا جاتا ہے۔

مواصلاتی نظام

.1    Modulationکی تعریف کیجئے اور اسکی اہمیت کو سمجھائیے؟

    ایسا طریقہ جس میں Audioآواز (کم تعدد) کی موجوں کو بلند تعدد Radio موجوں میں جوڑا جاتا ہے Modulationکہلاتا ہے ۔ بلند تعدد کی برقی مقناطیسی موج حمال موج Carrier wave کہلاتی ہے۔
اہمیت:    ٭     پیغامات کو اچھی طرح سے ترسیل کرنے اور صحیح وصول کیلئے Modulation کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭    Antinaکی جسامت کو کم کرنے کے لئے Modulationکو استعمال کیا جاتا ہے یعنی 20KHzکے موجوں کی ترسیل کیلئے  بلند Antina کی ضرورت ہوتی ہے (جو ممکن نہیں )

٭    Transmiter طاقت کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

.2    Modulation کی بنیادی طریقہ کیا ہیں؟

    (a    Amplitude Modulation
    (b    Frequency Modulation
    (c    Phase Modulation

.3    wwwسے کیا مراد ہے؟

    Turn Buner Leeنے مختلف Computers جیسے Desktop, Lap top اورPalm Tap کو ایک مخصوص طریقہ سے جوڑ دیا تاکہ تمام دنیا میں مواصلاتی نظام کو بہتر بنایا جا سکے اس ترتیب کو www   (World Wide Web)کہتے ہیں .

.4    موبائیل فون کی ترسیل میں کونسے طریقے کو استعمال کیا جاتا ہے؟

     مو بائیل فون کی ترسیل میں  Space Wave Communicationکو استعمال کیا جاتا ہے

.5    آواز کی موجوں کا تعدد کیا ہوتا ہے؟

    آواز کی موجوں کا تعدد 300Hz سے 3100 Hz ہوتا ہے اور اسکی Band width   ، 2800Hz ہوتی ہے۔

.6    مواصلاتی نظام کو بنیادی خاکہ Basics Blocks کیا ہیں؟

    مواصلاتی نظام کو بنیادی خاکہ تین حصو ں پر مشتمل ہوتا ہے۔
     .(i  Transmeter     (ii  Medium  /Channel    (iii   Receiver




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے